سرینگر// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سرینگر۔جموں شاہراہ پر پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ اس حادثے میںدوسرا شدید زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کی طرف آرہی ایک ٹرک رام بن علاقے میں ڈگڈول فوجی کیمپ کے نزدیک پہنچ کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔
مہلوک کی شناخت منیر احمد ساکن اودھم پور جبکہ زخمی کی شناخت کیشو ساکن اودھم پور کے بطور ہوئی ہے۔