رام بن میں ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی لاش ملی

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں // ضلع رام بن کے بٹوت علاقے کے قریب منگل کو ایک ریٹائرڈ سرکاری اہلکار کی لاش ملی۔عہدیداروں نےبتایا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی لاش صبح کچھ مقامی لوگوں کو سڑک پر پڑی ملی۔بعد ازاں پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔اس کی شناخت نلین کوتوال ولد جئے لال کوتوال ساکن دنی اُدرانہ بھدرواہ کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Share This Article