نواز رونیال
رام بن // ضلع رام بن میں جنرل لائن ٹیچرز ایسوسی ایشن رام بن کی یک روزہ میٹنگ کا انعقاد ڈاک بنگلہ رام بن میں منعقد کیا گیاجس میں ضلع رام بن کے مختلف زونوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں سرکار سے اپنے مطالبات حل کرنے پر زور دیاگیا۔ اسکے بعد انہوں نے ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کمیٹی کا با اتفاق رائے سے عہدیداروں کا انتخاب کیا جس میں ٹیچر زایسوسی ایشن کا ضلع صدر فاروق احمد ڈینگ کو منتخب کیاگیا جبکہ لال سنگھ ایسوسی ایشن کاچیئرمین منتخب کیاگیا۔ نو منتخب صدر نے کہاکہ وہ ضلع رام بن کے ا ساتذہ کی جایزمانگوں کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔