رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں ہفتہ کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں ضلع میں بجٹ2018-19 اور اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین ، سی پی او کستوری لعل، ڈپٹی ڈائریکٹر DRDA,، اے ڈی پلاننگ گنیش کمار، محکمہ تعمیرات عامہ، آر ای ڈبلیو، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر ان ،سی ای او، سی ایچ او، سی اے او، سی اے ایچ او، ڈی ایف اوز، بی ڈی اوز و دیگر ضلعی و سیکٹرول افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی نے ضلع ،ریاستی و مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت محکمہ تعلیم ، تعمیرات عامہ، بجلی، دیہی ترقیات، آئی سی ڈی ایس، صحت، انیمل ہسبنڈری، زراعت، باغبانی، و دیگر محکموں کے فزیکل اور مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔اسکے علاوہ محکمہ صحت عامہ کے پروجیکٹوںکی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی نے تمام محکموں کو جاری پروجیکٹوں کے تکمیل پر زور دیا۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو بیروزگاری میں کمی لانے کے لئے سیلف ہیلپ گروپوں کو کام مہیا کرنے کی ہدایت دی اور اے ڈی ایمپلائمنٹ سے مزید سیلف ہیلپ گروپوں کی رجسٹریشن کرنے کو کہا، تاکہ نوجوانوں کو فائدہ مہیا کیا جا سکے۔انہوں نے افسروںکو موثر نتائج حاصل کرنے کیلئے کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران تمام ایگزیکٹو انجینئروں کو جاری پروجیکٹوں پر معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت دی