رام بن// امر ناتھ یاترا2017 کے افتتاحی روز ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے ناشری میں یاتریوں کا ہار ڈال کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوش آمدید کیا ۔اُنکے ہمراہ ایس ایس پی رام بن موہن لعل، ایس ایس پی تریفک سنجے بھگت،اے سی آر وویک پوری، و دیگر سول و پولیس افسران تھے۔ڈی سی نے افسروں کے ہمراہ یاتریوں سے تبادلہ خیال کیا اور اُن سے سہولیت بشمول لنگر وغیرہ کی جانکاری حاصل کی ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے معقول انتظامات کئے ہیں بشمول روکنے کی صورت میں مفت رہائش و کھانے و پاینے کا ۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولیت کے لئے چوبیس گھنٹے ایمرجنسی طبعی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں۔انہوں نے ایس ایس پی رام بن اور ایس ایس پی ٹریفک کو ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان ٹریفک کی صورت حال و سیکورٹی کا جائزہ لینے کی ہدیات دی۔انہوںنے شاہراہ پر لنگروں کے نزدیک گندگی جمع نہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ یاتریوں و دیگر مسافروں کو کوئی دشواری نہ آئے۔انہوں نے قومی شاہراہ کی دیکھ ریکھ اچھی طرح سے کرنے کی بھی کنسٹریکشن کمپنیوں کو ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو یاتریوں کی سہولیت کے لئے تمام ضروی و بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔