بانہال//نیشنل کانفرنس نے ضلع رام بن میں اشیائے ضروریہ کی قلت پر سکت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی کے ضلع صدر سجاد شاہین نے ضلع میں اشیائے ضروریہ خصوصاً راشن کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار علاقہ کے لوگوں کے تئیں بے رُخی دکھا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ خصوصی طور سے بانہال حلقہ کے علاقہ میں لوگوں کو راشن کی قلت اور دیگر ناقص خدمات کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے،جس کیلئے فوری طور سے ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔شاہین نے انتظامیہ سے ماہ رمضان کے پیش نظر ضلع میں معقول اشیائے ضروریہ خصوصاً راشن ،کھانڈ اور تیل خاکی دستیاب رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے بجلی اور پانی کی باقاعدہ سپلائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے مخلوط سرکار پر ناکام رہنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ سرکار لوگوں کے صبر کا امتحان نہ لے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس موجودہ حالات میں خامو ش تما شائی نہیں رہے گی اور لوگوں کے مسائل اُبھارتے رہے گی۔