رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے آج ڈیجیٹل میلے کا افتتاح کیا اور یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ڈیجیٹل لین دین کے لئے صارفین بیداری مہم کا آغاز کیا۔اے ڈی ڈی سی رام بن رویندر ناتھ سادھو،ایل ایم ڈی ایم کے پنڈتہ،پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رام بن اشوک شرما، مختلف محکموں کے افسران،بینکار اور عوام نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پرضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ صارفین بیداری مہم کا مرکز ڈیجیٹل بیداری پھیلانے کے لئے ہے اور عام آدمی کو روز بہ روز لین دین کیلئے کیش لیس ادائیگی کے اختیارات استعمال کرنے کیلئے سہولتیں فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم ڈیجیٹل لین دین کے مقصد کو پورا کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ کیش لیس لین دین کم رقم اور کیش لیس کی طرف بڑے گا۔کیش لیس ادئیگی کے اختیارات جیسے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ،پی او ایس ٹرمینل،ای والیٹ اختیار اور وفاداری کارڈ ،خردہ فروش دکانوں میںتعارف کے ساتھ اس مہم کو تقویت دے گی ۔عام لوگوں کیلئے دستیاب مختلف ڈیجیٹل ادائیگی کے حل بھی پیش کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی بیداری مہم ابھی تک ضلع انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی صارفین کیلئے ڈیجیٹل لین دین کیلئے پہل ہے اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے کیش لیس معیشت کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کیلئے ایک قدم آگے ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیش لیس خدمات کی توسیع پر غور کرنے،راستے میں رکاوٹوں پر قابو پانے ،خصوصی فون کے ذریعے اس طرح کی خدمات میں سہولت فراہم کرنے اور آف لائن موڈ میں اس طرح کے لین دین شروع کرنے کے طریقوں پر غور کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی LDM رام بن کو ہدایت دی۔