عظمیٰ نیوز سروس
جموں// رام بن ضلع میں اتوار کی صبح ایک فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی، حکام نے بتایا کہ سپاہی وجے کمار، جو 26 راشٹریہ رائفلز کے ساتھ تعینات تھا، سنٹری ڈیوٹی پر تھا ،جب اس نے صبح 3.40 بجے دھرمنڈ فوجی ہسپتال میں خود کو گولی مار ی۔اس کے انتہائی قدم کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رام بن ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کمار راجستھان کا رہنے والا تھا اور تقریباً دو ماہ کی چھٹی لینے کے بعد 28 مارچ کو دوبارہ اپنی ڈیوٹی جوائن کیا تھا۔