نواز رونیال
رام بن // ضلع ہسپتال رام بن میں ڈاکٹروں کی کمی اور انفراسٹرکچرکی قلت سے عام عوام کو ہر دن سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع ہسپتال میں بی گریڈ چائلڈ سپیشلٹ، ای این ٹی جنرل سرجن، فزیشن، آنکھوں کے سرجن سمیت ریڈیالوجسٹ کی پوسٹ خالی ہونے سے عام عوام کو ہر دن پریشانی ہوتی ہے اور لوگوں کو جموں یا سرینگرریفر کرنا پڑتا ہےوہیں ضلع ہسپتال کی بلڈنگ مکمل نہ بننے سے جنرل وارڈ میں مریضوں کیلئے بیڈ لگانے کی جگہ نہ ہونے سے ہسپتال انتظامیہ کو بھی عوام کو طبی سہولیات دینے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی لیڈرشپ نے جموں کشمیر حکومت و ایل جی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ضلع ہسپتال میںڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے، اور رام بن کو میڈیکل کالج دیا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولت مل سکیں۔