محمد تسکین
بانہال// اتوار اور پیر کی درمیانی رات بانہال کے علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ جہاں ہلکی بوندا باندی ہوئی وہیں تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی قریب ایک گھنٹے تک چکنے کے بعد تھم گیا ۔ ان طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ضلع رام بن کے کسی بھی علاقے سے کسی بھی قسم کے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران پیر کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی ۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ پیر کی صبح سے مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں جبکہ مال بردار ٹریفک کو جموں سے سرینگر کیطرف جانے کی اجازت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈھلواس اور مہاڑ کیفٹریا موڑ کے مقامات پر سڑک یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے اور اس وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی سست روی کا شکار ہو جاتی ہے ۔