بانہال// بدھ کو رام بن ضلع میں رامسو کے ہنگنی علاقے میں زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر 49 بی کے اندر پتھر لگنے سے ایک ورکر کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے مرنے والے کی شناخت 34 سالہ صفدر علی ولد محمد شریف میر ساکنہ گندو ضلع ڈوڈہ کے طور کی ہے۔
پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد ایک کیس درج کیا ہے۔