محمد تسکین
بانہال//ضلع رام بن سے حج بیت اللہ جانے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کو اسسٹنٹ کمشنر رینو شوکت حیات متو نے ہر جھنڈی دکھا کر رام بن اور بانہال سے ہوتے ہوئے حج ہاؤس سرینگر کیلئے روانہ کیا جہاں سے وہ آج یعنی بدھ کے روز سرینگر ائر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے
روانہ کئے جائینگے ۔ حاجیوں کے اس قافلے کو جدید جامع مسجد کیفٹریا موڑ رام بن سے رخصت کیا گیا اور اس موقع اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال شوکت حیات متو ، تحصیلدار رام بن ، اما و خطیب جامع مسجد جدید مولانا نظیر احمد اور سیرت کمیٹی رامبن کے صدر محمد شوکت مغل اور سماجی و دینی شخصیات موجود تھیں اور روح پرور و ایمان افروز مناظر کے بیچ حجاج کو روانہ کیا گیا ۔اس قافلے میں رام بن اور بانہال کے علاقوں 33 حاجی روانہ کئے گئے ہیں اور ان کی روانگی پر ضلع انتظامیہ اور جامع مسجد جدید کی انتظامیہ کی طرف سے اعلیٰ انتظامات کر رکھے تھے۔ اس موقع پر ملک میں امن و سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔بانہال ڈاک بنگلہ میں این جی او بانہال والنٹیرس کے رضاکاروں نے حجاج کرام کیلئے ریفریشمنٹ کا انتظام کر رکھا تھا اور وہاں جمع لوگوں کو نظم کے ساتھ منظم کرنے اور حجاج کی خدمات کیلئے بانہال والنٹیرس نے اپنے رضاکار موجود رکھے تھے ۔