محمد تسکین
رام بن /سری نگر سے جموں کی طرف جانے والی امرناتھ یاتریوں کی ایک بس رام بن کے کیلا موڑ ٹنل (T-1) کے اندر حادثے کا شکار ہو گئی۔ یاتری بس ٹنل کے اندر آئرن ریلنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو یاتری زخمی ہو گئے۔ دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن منتقل کر دیا گیا۔
ادھر بانہال-قاضی گنڈ (نویوگ) ٹنل میں بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا ، جہاں ایک کار ٹنل کے اندر کام کر رہی کرین سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طارق احمد ولد عبد العزیز وانی ساکن کسکوٹ بانہال کے طور پر ہوئی ہے، جو محکمہ صحت کا ملازم تھا۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
