رام بن//ضلع تررقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے ضلع رام بن میں مختلف پروجیکٹوں کی تعمیر کے لئے زمین حاصل کرنے کے کیسوں کی پیش رفت پر جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو وویک پوری، چیف پلاننگ آفیسر اوتم سنگھ ،ایس ڈی ایمز، ایگزیکٹو انجینئروں ، سی ای او ، سی ایم او و دیگر افسراں نے شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کلکٹروں کو زمین کی حصولیابی کے کیسوں میں تمام بقایا اور موجودہ کیسوں کے معاوضہ کا اگلی پی این سی (پرائیویٹ نیگوسیشن کمیٹی) کے ذریعہ حل کرنے کو ترجیح دیں تاکہ یہ مسائل افہام و تفہیم سے حل ہو سکیں، تاکہ ترقیاتی کاموں میں تاخیرنہ ہو ۔اس موقعہ پر انہوں نے کئی کیسوں پر افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ایس ڈی ایم بانہال اور ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی کو کام میں سرت لانے کے لئے مشترکہ طور دورہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔تمام ضلع و سیکٹورل افسروں کو موقعہ کی رپورٹ ڈی سی آفس پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران تما م ضلع افسرون نے ڈی سی کو اپنے اپنے محکموں میں جاری کاموں کی جانکاری دی۔دریں اثنا ، ڈی سی نے ضلع کے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں جیسے کہ جی ڈی سی گول اور بانہال۔ پالی ٹیکنیک کالج رام بن ،چندر کوٹ، محکمہ صحت کے اداروں کی بلڈنگوں ،اے این ایم ٹی سکول رام بن ،رمسا کے تحت سکولوں کی تعمیر و دیگر فلیگ شپ سکیموں کا جائزہ لیا۔ انہوںنے ان پروجیکٹوں پر کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی، تاکہ یہ کام بر وقت مکمل ہوں۔