عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//رام باغ سرینگرمیں گزشتہ رات ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 14 سالہ کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوا۔ یہ واقع سولنہ بنڈ کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار سکوٹی دیوار سے ٹکرا گئی۔حادثہ رات گئے پیش آیا اور سکوٹی پر سوار دونوں لڑکے شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک لڑکے کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 14سالہ منیف احمد ولد امتیاز احمد ملک ساکن رام باغ کے طور پر ہوئی ہے اور زخمی نوجوان کی شناخت منتظر احمد وانی کے طور پر کی گئی ہے،وہ بھی اسی علاقے کا رہائشی ہے۔اس افسوسناک واقعہ نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کا بغیر لائسنس کے دو پہیہ گاڑیاں چلانا ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ادھر لاسی پورہ پلوامہ حادثے میں زخمی شہری ہسپتال میںزخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ مشتاق احمد بجران ولد کالو بجران ساکن کاٹھ ہالن کیلر شوپیاں ایک تیز رفتارمہندرا بولیرو کے باعث سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد شدید زخمی ہو گیا تھا اورآج ہسپتال میں چل بسا۔