سرینگر// حکومت نے کہا ہے کہ جہانگیر چوک سے رام باغ تک کا فلائی آوار امسال ستمبر تک مکمل ہوگا جبکہ سرینگر،قاضی گنڈ چار گلیاروں والی شاہراہ بھی امسال مکمل کی جائے گی،جس کی وجہ سے عام لوگوں کے عبور ومرور اور گاریوں کی نقل و حرکت میں مشکلات دور ہوجائے گی۔ تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر کا کہنا ہے کہ دونوں پروجیکٹوں پر سرعت سے کام جاری ہے اور اگر صورتحال پرامن رہتی ہے تو ستمبر میں انہیں عوام کے نام وقف کیا جائے گا ۔ نعیم اختر نے بتایا کہ4گلیاروں والی سرینگر،قاضی گنڈ شاہرہ کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے اور اب تمام طرح توجہ اس کو مکمل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔جہانگیر چوک سے رام باغ تک کے فلائی کو مکمل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے بتایا کہ اس پر سرعت سے کام جاری ہے اور ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں سڑکوں پر تار کول اور میگڈم بچھایا جائے گا اور اس سلسلے میں محکمہ نے بڑی سڑکوں اور اندرونی سڑکوں پر کام کاکرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔نعیم اختر نے بتایا’’ جس جگہ بھی سڑک خراب ہوگی اس کی مرمت کی جائے گی،اور اس سلسلے میں محکمہ نے کام شروع کیا ہے۔