سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل 30گاڑیوں کے ایک قافلے کے ساتھ امر سنگھ کالج ۔رام باغ ٔ فلائی اوور کے حصے پر آزمائشی طور سفر کیااورپل پر جاری کام کے علاوہ دیگر کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے اِرا کے انجینئروں پر مقررہ وقت سے پہلے ہی کام کی تکمیل کو یقینی بنانے اور معیار کو ملحوظ نظر رکھنے کی ہدایت دی تاکہ عام لوگوں کو جلد از جلد اس کے فوائد پہنچ سکے۔ بعد میں صوبائی کمشنر نے تاریخی لالچوک کا دورہ کی اور دکانداروں اورمقامی لوگوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ٹریڈرس فیڈریشن لالچوک نے صوبائی کمشنر کو اپنی مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا ۔صوبائی کمشنر نے فیڈریشن کو یقین دہانی دی کہ اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوںنے ایس ایم سی اورایس ایس پی سرینگر کو علاقے میں ہر قسم کی ناجائز تجاوزات اورسڑکوں پر رکائوٹون کے باعث بنے چھاپڑی فروشوں کو فوری طور ہٹانے کی ہدایت دی تاکہ راہگیروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صوبائی کمشنر نے شہر سرینگر کے مرکز میں عارضی کار پارکنگ کے لئے ایک خاکہ بھی تیار کرنے پر زوردیا۔