جموں/ / چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے کل یہاں ایک میٹنگ کے د وران رام باغ ۔ جہانگیر چوک فلائی اوور پر ہو رہے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری تعمیرات ِعامہ ، سی ای او جے اینڈ کے اِراکے علاوہ کئی دیگرافسران بھی ا س میٹنگ میں موجود تھے۔ڈویژنل کمشنرکشمیر اور کئی دیگر افسروں نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔میٹنگ کے د وران فلائی اوور پر اَب تک ہوئے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم جنکشنوںپر فلائی اوور مکمل ہونے کے بعد ٹریفک نظامت سے جڑے امور کا بھی جائز ہ لیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہانگیر چوک سے رام باغ تک2.4کلو میٹر فلائی اوئورپر کام جاری ہے اور یہ فلائی اور350کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہا ہے۔