ایم ایم پرویز
رام بن// رام بن پولیس نے پیر کو رامسو میں ایک نوجوان کو اس کے قبضے سے 8گرام ممنوعہ ہیروئن برآمد کرنے کے بعد گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ کی ہدایت پر تھانہ رامسو کی پولیس ٹیم نے پولیس چوکی رامسو پر ایک راہگیر کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 8گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت جاوید ولد جاوید اقبال ملک ساکن بانہال کے نام سے کی۔پولیس سٹیشن رامسو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 135آف 2024درج کیا گیا تھا۔ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔