کپوارہ//محکمہ جنگلات اور فارسٹ پروٹکشن فورس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر منگل کو رامحال علاقے میں ناکہ لگایا جس کے دوران انہوں نے ایک لوڈ کیر ئر زیر نمبر کو روکا اور اس کی تلاشی لی جس دوران اس میں 43 مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کر لی گئی۔محکمہ نے گاڑی کو عمارتی لکڑی سمیت تحویل میں لیکر 7 ملوث افراد کے خلاف پولیس تھانہ ولگام میں فارسٹ ایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔اس حوالے سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر کہمل ڈویژن ڈی پی سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ نے ہر علاقہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ سبز سونے کو لوٹ سے بچایا جاسکے۔