کپوارہ//اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرول کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم نے کپوارہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ادویات کی خرید و فروخت کرنے والے دکاندارو ں کے اجاز ت نامو ں کی جانچ پڑتال کی ۔ اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرول بارہ مولہ کی ہدایت پر ایک ٹیم نے کپوارہ کے مختلف علاقوں کا ودرہ کیا ۔ ٹیم کو شکایت تھی کہ رامحال علاقہ میں کئی ادویات فروش غیر قانونی طور اپنی دکانیں چلا رہے ہیں ۔ٹیم نے ڈھامہ رامحال میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی طور ایک دوائی کی دکان کو سر بمہر کیا ۔