سرینگر/ضلع رامبن میں سنیچر کو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں اُس وقت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جب وہ کار، جس میں سوار تھے، سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
حکام کے مطابق ایک کار ضلع رامبن کے النباس سے اُکھریل جاتے ہوئے لڑھک کرایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کار کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
مرنے والوں کی شناخت محمد اقبال جارال،جاوید احمد جارال(ڈرائیور)، تاردا دیوی،سانوی دیوی اور نیلو فر بانو کے طور ہوئی ہے۔