سرینگر/رامبن ضلع کے ہرنیہال علاقے میں بدھ کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے جاں بحق شہری کی شناخت تنویر احمد ولد غلام قادر پچھو ساکنہ سرین کھاری کے طور کی۔
انہوں نے زخمی شہری کی شناخت محمد امین کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرائیور ہے اور وہی گاڑی چلارہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔