رام بن //راشٹریہ رائفلز کی جانب سے کھڑی تحصیل کے ناچلانہ میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میںپلاسٹک کو ختم کرنے پر زور دیا گیا۔اس دن کو منانے کے لئے متعدد پروگرام منعقد کئے گئے اور ماحول کے بچائو اور جنگلوں کے کٹائو کے مُضر اثرات اور پالی تھین پر پابندی لگانے کی اہمیت بیان کی گئی۔اس موقعہ پر ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔مقامی سکولوں اور م درسہ کے طلاب میںاس موقعہ پر کوڑے دان بھی تقسیم کئے گئے تاکہ طلاب میں صفائی کی جانکاری پیدا کی جا سکے۔فوج کے مطابق علاقہ میںجامع شجر کاری کی مہم چلائی جائے گی تاکہ لوگوں کو جنگلوں کے بچائو کی اہمیت سے باخبر کیا جا سکے۔