جموں//ضلع کانگریس کمیٹی اربن جموں نے لوگوں کوراشن فراہم کرنے میں ناکام رہنے پر انل چوپڑاکی قیادت میں محکمہ سی اے پی ڈی کے دفترکے باہرمظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں کانگریس کارکن ترکوٹہ نگرجموں میں جمع ہوگئے اورعوام کوبنیادی سہولیات اورراشن فراہم کرنے میں ناکام رہنے پر مرکزی اورریاستی سرکاروں کے خلاف زورداراحتجاج اورنعرے بازی کی۔ سابق وزیر اورنائب صدر جے کے پی سی سی رمن بھلہ اس احتجاجی جلوس کی قیادت کررہے تھے۔اس موقعہ پر رمن بھلہ نے کہاکہ عوام کواس وقت شدید ترین مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔خاص طورپر راشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کاجینادوبھرہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سماج کا غریب اوردرمیانہ طبقہ کاانحصار سرکاری راشن پر ہے جس کے بروقت نہ ملنے سے ہرطبقہ سخت پریشان ہوچکاہے اورحالت یہاں تک پہونچ چکی ہے کہ اس غریب طبقہ کودرپیش مشکلات کوسننے تک کوئی تیارنہیں ۔ رمن بھلہ نے مزیدکہاکہ شہرجموں میں سڑکوں کی حالت خستہ ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں۔ بجلی اورپینے کے پانی کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان حال ہیں۔ انل چوپڑا نے اپنی تقریر میں کہاکہ موجودہ مخلوط ریاستی سرکار ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے نہ توعوامی مسائلہ کے ازالہ کیلئے کوئی توجہ دی جارہی ہے اورترقیاتی کام بھی مکمل طورسے ٹھپ ہیں۔اس دوران مظاہرین میں بی بی گپتا، پی ایس چوہان ،ڈاکٹرراماکانت کھجوریہ، نریش مینی ، چنچل پوپلی، گوربھ چوپڑہ، جے ایل کول، ایس پروین سنگھ، پون شرما، چنچل پوپلی، جوگندرچب، سنیل کمار، پرشوتم مہرا ، سوم راج، کامریڈ ڈیوڈببلو، سنجیوشرما، جے ایل کول، پروین سنگھ، ایودھیا سنگھ، دیوان چند ، اجے رائے، پردیپ بھلہ، پرس رام، گگن، نیلم دیوی، گلشن، پون کمار، شکنتلادیوی ، بی ایس سودن ودیگران شامل تھے۔