یواین آئی
شارجہ/افغانستان کے راشد خان نے اپنی شاندار ساکھ کو مزید مستحکم کر لیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات پر افغانستان کی جیت کے ساتھ ہی وہ مردوں کی ٹی-20 وکٹوں کی فہرست میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔لیگ اسپنر نے ایک بار پھر بہترین گیندبازی کی اور پیر کی رات 38 رنز کی جیت میں 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ اس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فارمیٹ میں 165وکٹیں اپنے نام کر لیں۔شرف الدین اشرف نے خطرناک بلے باز محمد وسیم (67 رنز، 37 گیندیں) کو آؤٹ کیا تھا، جس کے بعد راشد نے فوراً ہی آصف خان 1کو آؤٹ کر کے میچ افغانستان کے حق میں کر دیا۔ایتن ڈی سوزا 12 کو آؤٹ کرنے کے بعد راشد ٹم ساوتھی کے برابر آ گئے ۔ پھر اپنے اسپیل کی آخری گیند پر دھروو پاراشر 1 کو آؤٹ کر کے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ دھروو کا کیچ متبادل فیلڈر محمد اسحاق نے لیا۔یہ افغانستان کی سہ رخی سیریز میں پہلی جیت ہے ۔اس سے قبل، ابراہیم زدران اور صدیق اللہ کے درمیان 84 رنز کی شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔ پھر کریم جنت اور 2024 کے آئی سی سی مرد ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بلے بازی سے ٹیم 188 رنز تک پہنچی، جس میں آخری تین اوورز میں بنائے گئے 49 رنز شامل تھے ۔آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق، راشد اور افغانستان کے سامنے یو اے ای کو کوئی مضبوط پارٹنر نہ مل سکا، سوائے راہل چوپڑا کے ، جنہوں نے 35 گیندوں پر ناٹ آوٹ 52 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔