نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا ناڈو نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی 148 ویں سالگرہ پران کے آدم قد مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔بابائے قوم کو ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد مسٹر نائیڈو نے ان کاکانسہ سے بنے ہوئے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ یہ مجسمہ 1.80 میٹر اونچا ہے اوراسے پارکنگ کے علاقے میں نصب کیا گیا ہے ۔گاندھی کے اس مجسمے کو مشہور مجسمہ ساز رام سوتار نے تراشا ہے اور اس پر 8.73 لاکھ روپے کا خرچ آیاہے ۔ اسے دوفٹ اونچے گرینائٹ پتھر کے ایک چبوترے پر نصب کیا گیا ہے ۔ مجسمے کے نیچے چبوترے پر مہاتما گاندھی کا ایک مشہور پیغام "بی دا چینج یو وش ٹو سی"۔لکھا گیا ہے ۔اس موقع پر مسٹرنائیڈو نے بھی پارکنگ احاطے میں ترجمہ نگاری سے متعلق مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ تقریبا 59 لاکھ روپئے کیلاگت سے قائم کئے گئے اس مرکز میں مہاتما گاندھی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کواجاگر کیا جائے گا۔ اس کے لئے ڈیجیٹل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ناظرین اپنی زبان میں گاندھی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ راج گھاٹ پر واقع مہاتما گاندھی کی سمادھی پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبا10 ہزارلوگ پہنچتے ہیں۔ ان میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔