ایم ایم پرویز
را م بن// بادل پھٹنے سے راج گڑھ کے علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں لاپتہ ہوگئی ودیا دیوی کی لاش کا پتہ لگانے کے لیےنامساعد موسمی حالات کے درمیان پولس، ایس ڈی آر ایف، سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ تلاشی ٹیموں نے اتوار کو دوسرے دن رام بن ضلع کے ڈروبلا ناتھنا، گڈی گڑھ، راج گڑھ تحصیل میں تلاشی مہم جاری رکھی۔جمعہ کی رات دو خاندانوں کے پانچ افراد لاپتہ ہو گئے تھے جب گڈی گڑھ کے ڈروبلا نتھنا میں پہاڑی ڈھلوان پر آفت نے دو مکانوں کو نقصان پہنچایا۔ہفتے کی صبح، چار متاثرین کی لاشیں نکالی گئیں، اور ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔پانچویں لاپتہ شخص ودیا دیوی کا سراغ لگانے کا آپریشن اتوار کو مسلسل دوسرے دن میں داخل ہوا۔حکام نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے درمیان تلاشی مہم جاری ہے تاہم علاقے میں مسلسل بارش کی وجہ سے بچاؤ اور تلاش کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔