سرینگر//جموں کشمیرحکومت نے سنیچر کو انتظامیہ میں تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کرلئے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق منوج کمار جوڈائریکٹر ٹورازم جموں تھے، کو تبدیل کرکے جموں کشمیر جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
ثریہ جبین کو کسٹوڈین جنرل کے عہدے سے تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری برائے قبائیلی امور محکمہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ نسیم جاوید چودھری ،جو سپورٹس کونسل کے سیکریٹری تھے ، کو ڈائریکٹر ٹورزم جموں تعینات کیا گیا ہے۔
رائل سپرنگس گولف کورس سرینگر کی سیکریٹری نزہت گل کو تبدیل کرکے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے سیکریٹری کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
ایس کے آئی سی سی کے ڈائریکٹر بخشی جاوید ہمایوں کوگولف محکمہ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سیکریٹری رائل سپرنگ گالف کورس و کشمیر گولف کورس کے طور تعینات کیا گیا ہے ۔