عظمیٰ نیوز ڈیسک
پریاگ راج//ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی اور مہاکمبھ 2025کے مؤثر انتظام کے لیے انہیں مبارکباد دی۔پریاگ راج کے دورے کے دوران تروینی سنگم میں ڈبکی لینے کے بعد وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے پروگرام اور عوامی اجتماع کیلئے قابل ستائش انتظام اتر پردیش قیادت کی لگن اور کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔راجناتھ نے کہا’’میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اس کوشش کیلئے مبارکباد دیتا ہوں ۔ یہ انتظامی نقطہ نظر سے بھی ایک تاریخی کامیابی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ واقعی اس کارنامے کیلئے تعریف کے مستحق ہیں‘‘۔