جموں/گورنر این این ووہرا اور افسروں کے علاوہ راج بھون کے عملے نے گورنر سیکرٹریٹ کے سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس ( سیکورٹی ) اجیت لال ڈوگرہ کو گرمجوشی سے الوداع کیا ۔ وہ کل اپنی نوکری سے سبکدوش ہوئے۔الوداعیہ تقریب پر گورنر نے اُن کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجیت لال ڈوگرہ نے17برس تک تن دہی اور لگن کے ساتھ راج بھون کی سیکورٹی کی سربراہی کی۔گورنر نے انہیں سبکدوش ہونے کے بعد ایک خوشحال اور پُر سکون زندگی گزارنے کے لئے نیک خواہشات دیں۔راج بھون عملے نے اشوک کمار ( بٹلر) کو بھی اُن کی سبکدوشی پر الوداع کیا ۔ انہوںنے 42برس تک اپنی خدمات انجام دیں۔ عملے نے ان کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔