سرینگر //ایگزیکٹیو سیکرٹری سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ رکنسلیشن کی ایگزیکٹیو سیکرٹری سوشوبھا باروے نے راج بھون سرینگر میں گورنر این این و وہر اکے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست جموں وکشمیر میںاعتماد ، افہام وتفہیم اور بات چیت کے ذریعے مختلف طبقوں کے درمیان گفت وشنید کے عمل کو فروغ دینے کےلئے اس مرکز کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر کو یوتھ لیڈر شپ پروگرام کے بارے میں جانکاری دی گئی جس کے ذریعے سے شورش سے متاثرہ علاقوں کے نوجوانوںکو اینگیج کر کے قاعدانہ صلاحیتیں اُبھاری جاتی ہیں تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے عمل کو درپیش چیلنجوں سے مقابلہ کیا جاسکے ۔گورنر نے ایگزیکٹیو سیکرٹری سے کہا کہ وہ نوجوانوں کی کونسلنگ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر یں تاکہ وہ ریاست کے مستقبل کو سنوارنے میں ایک مثبت اور کلیدی رول ادا کرسکے۔ ادھرتصدق حسین مفتی کی سربراہی میں ماحولیاتی رضاکاروں ،پہلگام ہوٹل اونرس ایسو سی ایشن اور ارستا فاﺅنڈیشن کے نمائندوں پر مشتمل ایک گروپ یہاں راج بھو ن میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقی ہوا۔ارستا فاﺅندیشن اکشے کول نے پہلگام قصبے کے علاوہ چند ن واڑی ۔ امر ناتھ گپھا اور سونمرگ ۔ بال تل ۔امرناتھ گپھا روٹوں پر ٹھوس کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے فاﺅنڈیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔گروپ نے اس سلسلے میں آئندہ یاترا کے دوران شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں بھی گورنر کو بتایا ۔گروپ کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے گورنر نے کوڑا کرکٹ کے منیجمنٹ کے لئے گروپ کا مکمل تعاون طلب کیا ۔ انہوں نے گروپ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو اس سلسلے میں جانکاری دی تاکہ انہیں کوڑا کرکٹ کے منیجمنٹ کے لئے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے بارے میں میں معلومات حاصل ہوں۔گورنر نے ماحولیات کی پاکیزگی کے لئے ہوٹل مالکان کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔اس دوران انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف روی دیپ سنگھ ساہی اور آئی جی بی ایس ایف سونالی مشرا نے یہاں بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ علاحدہ علاحدہ ملاقات کی ۔ساہی اور مشرا نے گورنر کو اپنے اپنے حد اختیار کی ذمہ داریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ا نہوں نے داخلی سلامتی صورتحال اور امرناتھ یاترا 2017 ءکے یاتریوں کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی گورنر کو تفصیلات دیں۔