سرینگر//گورنر این این ووہرا نے یہاں راج بھون میں محمد اشرف میر کو سٹیٹ انفارمیشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنر کی حثیت سے عہدے کا حلف دلایا ۔ اس تقریب میں قانون ساز کونسل کے چئیر مین حاجی عنایت علی ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق خان ، سابق وزیر اعلیٰ اور ایم ایل اے بیروہ عمر عبداللہ ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس بھی موجود تھے ۔ محمد اشرف میر کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور اُن کا بیٹا بھی تھا ۔