یو این آئی
نئی دہلی//وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں جاری مالی سال کے لیے 51,463 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات پر مشتمل ضمنی مطالبات زر پیش کیے ۔اس کے ساتھ ہی سیتا رمن نے مالی سال 2025-26 کے لیے منی پور کی تخمینی وصولی اور اخراجات کے تخمینے اور مطالبات زر کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کیں۔انہوں نے رواں مالی سال کے لیے منی پور کے سلسلے میں ضمنی مطالبات زر کی تجویز بھی پیش کی۔51,462.86 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات جو کہ وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے رواں مالی سال میں مانگے ہیں، ان میں سے ایک بڑا حصہ پنشن اور کھاد کی سبسڈی میں جائے گا۔ حکومت کی طرف سے طلب کیے گئے مجموعی اضافی اخراجات 6.78 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں لیکن موجودہ مالی سال سے متعلق ضمنی مطالبات زر کے اس دوسرے بیچ کے مطابق، موجودہ مالی سال میں حکومت کے خالص اضافی اخراجات 51,462.86 کروڑ روپے ہوں گے ۔اضافی اخراجات میں کھاد کی سبسڈی کے لیے 12,000 کروڑ روپے اور سرکاری ملازمین کی پنشن بشمول یونیفائیڈ پنشن اسکیم (UPS) کے لیے 13,449 کروڑ روپے کے مطالبات شامل ہیں، ۔کل اخراجات میں دفاعی پنشن کے لیے 8,476 کروڑ روپے اور ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے لیے 5,322 کروڑ روپے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔