Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

تنویر صادق کا اندرون ڈل کا دورہ | تعمیراتی منصوبوں کیلئے لوگوں کا ڈاکٹر فاروق عبداللہ کاشکریہ

Mir Ajaz
Last updated: December 20, 2022 12:39 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور راحت رسانی نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہاہے۔ ان باتوں کا اظہار انچارج کانسچونسی جڈی بل تنویر صادق نے اندرونِ ڈل کے متعدد علاقوں کے دوران مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جگہ جگہ لوگوںکے ساتھ بات کی اوران کے مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی۔

 

اس دوران لوگوں نے بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی جیسے معاملات اجاگر کئے۔اس کے علاوہ مقامی لوگوں نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے اندرون ڈل رابطہ کیلئے ’ممبر پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ سکیم‘ کے تحت3پْلوں کی تعمیر کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں نے اندرون ڈل ایک فائرا سٹیشن کے قیام کو منظوری دلوانے کے علاوہ اپنے ایم پی فنڈ میں سے اندرونِ ڈل 2منی فائر ٹینڈر گاڑیوں کی فراہمی پر بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اْن کے دیگر مطالبات کو بھی ڈاکٹرفاروق عبداللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

 

اس دوران نیشنل کانفرنس نے راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر سے متعلق سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کو چشم کُشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے مرکزی اور جموں وکشمیر حکومت کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی پوری طرح کھل گئی ہے۔ پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق نے کہا ہے کہ حکمران جہاں گذشتہ3سال سے جموںوکشمیر سرمایہ کاری کے گمراہ کُن اعداد و شمار پیش کرتے آرہے تھے، اس بیچ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہاں سرمایہ کاری سے متعلق اصل حقائق پوری طرح سامنے آگئے ہیں اور حکومت کے ہزاروں کروڑ سرمایہ کاری کے گمراہ کُن بیانیہ کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017-18میں840.55کروڑجبکہ 2018-19میں 590.97کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور دفعہ370کی منسوخی کے بعد 2019-20میں محض296.64کروڑ ،2020-21میں 412کروڑ اور2021-22میں محض376.76کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

 

این سی ترجمانِ اعلیٰ نے کہاکہ ان اعداد و شمار سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ دفعہ370اور 35اے کسی بھی صورت میں جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ نہیں تھے۔ اُلٹا ان دفعات کی منسوخی کے بعد یہاں سرمایہ کاری میں کافی حد تک گراوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت نے یہاں سرمایہ کاری سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بڑے بڑے پروگرام کئے اور اس دوران باہری ملکوں سے سرمایہ کاروں کو لایا گیا وہ سب کچھ سراب ثابت ہوگیا۔ اُلٹا ان پروگراموں پر زرکثیر خرچ کرکے خزانہ عامرہ پر زبردست بوجھ ڈالا گیا۔ تنویر صادق نے کہا کہ یہ اعداد و شمار مرکزی حکومت کیلئے چشم کُشا ہونے چاہئے اور وقت رہتے جموں وکشمیر سے متعلق لئے گئے غیر سنجیدہ فیصلوں کو واپس لیا جانا چاہئے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کا دورہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
جموں
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
خطہ چناب
زون رام بن اور بٹوت کو چھوڑ کر رام بن ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے
خطہ چناب
ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشیں | ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب،ایڈوائزری جاری
خطہ چناب

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?