عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//جموںراجوری-پونچھ نیشنل ہائی وے پر واقع فلیانہ کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو نو عمر لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکوٹی (رجسٹریشن نمبر JK11H 3564) کو ایک بس نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اسکوٹی پر سوار دو لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں۔زخمیوں کی شناخت 16 سالہ عظمیٰ کوثر دختر محمد فاروق سکنہ کھیور ہ راجوری اور 19 سالہ افسانہ فردوس دختر محمد صدیق ساکن چنگس کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے فوراً بعد دونوں زخمیوں کو قریبی آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) راجوری منتقل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے کی وجوہات اور حالات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔