جموں//جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سندر بنی میں بدھ کے روز جنگجو ﺅںاور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 4 جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے مسلح تصادم میں چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’راجوری کے سندر بنی علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن میں 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ عسکریت پسندوں کے اس گروپ نے حال ہی میں سرحد کے اس پار دراندازی کی تھی۔