سرینگر //عالمی یوم کتب کے موقعہ پرمحکمہ لائیبریریز اور ریسرچ کی طرف سے راجوری کدل میں غنی میموریل ریڈنگ سنٹر پر ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے دنیا کے اکثر ممالک میں کتابوں کا عالمی دن 23اپریل کو منایا جاتا ہے۔سرینگر میںعالمی یوم کتب کے موقعہ پرمحکمہ لائیبریریز اور ریسرچ کی طرف سے غنی میموریل ریڈنگ سنٹرراجوری کدل میں ایک نمائش کا اہتمام ہوا ۔نمائش میں جہاں مختلف زبانوں کی کتابوں کورکھا گیا تھا وہیں عربی اورفارسی کی ناد در کتابوں ،قدیم نسخوںاور مخطوطات کیساتھ ساتھ کئی سوسالہ پرانے محفوظ نادر و نایاب نسخوں اور لائبریری میں محفوظ پرانی پینٹنگس کو بھی رکھا گیا تھا جن کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں کی تعدا دمیں طلبائاساتذہ ،قلمکار او رادباء کے ساتھ ساتھ کتب بینی کا شوق رکھنے والے لوگ آئے ۔نمائش کا افتتاح سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نارتھ سرینگر سید حنیف بلخی نے کیا جبکہ اس موقعہ پرڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیبریریز اور ریسرچ سمیر نائک بھی موجود تھے ۔