راجوری //خطہ پیر پنچال میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیساتھ نمٹنے کیلئے ودیگر معاملات پر بات چیت کرنے کیلئے سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں ایس ایس پی ٹریفک جموں کی قیادت میں درباروں کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ہدیات جاری کیں گئی کے قوانین کیخلا ف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ایس ایس پی ٹریفک جموں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ خطہ پیر پنچال کی تمام شاہراہ اور رابطہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافروں کو تحفظ و دیگر سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر اور لوڈنگ ،تیز رفتار ی ،بغیر لورزامات کے گاڑی چلانا ،ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا ودیگر خلا ف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ٹریفک اہلکاروان کے بعد دونوں اضلاع میں ٹرانسپورٹروں ،ایجنٹوں ،مقامی معززین اور ڈرائیوروں کیساتھ بھی میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ٹریفک آفیسران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ گاڑی چلاتے وقت قوانین کیخلاف ورزی نہ کریں جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔