راجوری//جموں وکشمیرپولیس نے ضلع راجوری میں اس وقت بڑی کامیابی حاصل کی جب اس نے پابندی شدہ نشہ آورادویات کے ساتھ باپ اوربیٹے کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2334 کیپسول ضبط کیے۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کے مطابق ایس ایچ او راجوری اعجازحیدرکی قیادت اورایس ڈی پی اوہیڈکوارٹرس گوبندرتن کی نگرانی میں ایس اوجی کی ٹیم کے ہمراہ منشیات مخالف مہم کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی۔اس دوران سیلانی پل کے نزدیک ایک بس جوجموں سے راجوری کی طرف جارہی تھی کی تلاشی کے دوران ایک شخص اوراس کے بیٹے کو2334پابندی شدہ نشہ آور کیپسول برآمدکیے ۔اس دوران منشیات سمگلروں نے بیگوں کوچھپانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن پولیس نے تلاش کی دوران نشہ آورکیپسول برآمدکیے۔پولیس نے باپ اوربیٹے کومنشیات سمگلنگ کیس میں گرفتارکرکے کیپسول ضبط کرلئے جن میں 1224سپاسموپروکسون کیپسول، 540 الپراسیف ٹیبلٹس اور570 اٹی وان ٹیبلٹس شامل ہیں۔گرفتارکیے گئے منشیات سمگلروں کی شناخت منظورحسین ولد محمدبشیراوراس کابیٹا وقار احمد ساکنان چندیمڑھ سرنکوٹ ،حال وارڈنمبر 9 راجوری کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر 118/2019 زیردفعات 8/21/22/29این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس سٹیشن راجوری میں معاملہ دج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کاکہناہے کہ پولیس ٹیم نے منشیات کی سمگلنگ کرنے والے باپ بیٹے کوگرفتارکرکے بڑے کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ راجوری پولیس منشیات سمگلنگ کوروکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ دن پہلے ایک شخص کوتھنہ منڈی سے گرفتارکیاگیاتھا جس کیلئے ڈویژنل کمشنرجموں کی طرف سے حراست میں لینے کے احکامات کے بعدپبلک سیفٹی ایکٹ عائدکرکے جیل میں بھیجاتھا۔