راجوری میں4مقامات پر تلاشیاں

Mir Ajaz
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میںملی ٹینسی سے متعلق دو الگ الگ معاملات کے سلسلے میں پولیس نے پیر کے روز متعدد مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی لی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 2013 میں تھانہ منڈی پولیس سٹیشن اور اس سال راجوری پولیس سٹیشن میں درج مقدمات کی تحقیقات کے حصے کے طور پر تھانہ منڈی، دھرہال، کالاکوٹ اور منجاکوٹ علاقوں میں تلاشی لی گئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں معاملات سرحدی ضلع میں سرگرم ملی نیٹ ورک سے متعلق ہیں جو جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی کالعدم تنظیموں سے منسلک ہیں جو اوور گرانڈ ورکرز کو ملی ٹینسی سے متعلق سرگرمیوں کو منظم اور انجام دیکر متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران، مجرمانہ مواد اور دستاویزات برآمد کرکے ضبط کی گئیں۔یہ تلاشیاں پولیس سٹیشن تھانہ منڈی میں درج کیس ایف آئی آر نمبر 95/2013 اور پولیس سٹیشن راجوری میں درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 447/2024 سے منسلک تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر کی گئیں۔تلاشی کے دوران مجرمانہ مواد اور دستاویزات برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔ادھرپولیس نے بسنت گڑھ میںملی ٹینٹوں کے ساتھیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ضلع پولیس ادھم پور نے ایک وسیع آپریشن شروع کیا، جس میں بسنت گڑھ علاقے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔اس کارروائی میں ان رہائش گاہوں اور املاک کو نشانہ بنایا گیا جن کا ملی ٹینسی سرگرمیوں سے منسلک افراد سے تعلق کا شبہ تھا۔ یہ چھاپے پولیس سٹیشن بسنت گڑھ میں درج مقدمہ ایف آئی آر نمبر 27/2024 سے متعلق جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔جن علاقوں میں چھاپے مارے گئے ان میںرائے چک، قدواہ، پونارا، لودھرا اور سانگ جیسے اہم علاقے تلاشی لینے والوں میں شامل تھے۔

Share This Article