سرینگر/حکام نے سنیچر کو کہا کہ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نوشیرا سیکٹرکے رومالی دھارا علاقے میں پیش آیا جہاں دو فوجی اہلکار اگلی چوکی پر پہرہ دیتے ہوئے پاکستانی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ پاکستان کی بلاجوازفائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ رات نو بجے پیش آیا ۔
حکام کے مطابق بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولی باری کا سلسلہ رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔