سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر آر پار فائرنگ کے ایک واقعہ میں فوج کا ایک حوالدار ہلاک جبکہ دوسرا زخی ہوگیا۔کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ لام علاقے کے نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ شب بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک حوالدار شدیدزخمی ہوکر بعد میں ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ایک اور فوجی اہلکار زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی تھیں۔