جموں// فوج نے جمعے کی صبح ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے کئی دیہات کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کچھ مشتبہ نقل وحمل کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی صبح نوشہرہ سیکٹر کے کئی دیہات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ سرحدی علاقوں میں تلاشی آپریشن چلانا معمول کی بات ہے تاہم علاقے میں کسی قسم کی مشکوک نقل و حمل کو دیکھنے کے بعد آپریشن سخت کر دیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت کچھ بھی نہیں ملا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ آمنا سامنا ہوا ہے۔