عظمیٰ نیوز سروس
راجوری // جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (JKTPO) نے اسٹیٹ پراجیکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ اور ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر کے اشتراک سے آئی ٹی آئی راجوری میں ایک روزہ بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں مقامی MSMEs، طلبہ، اور کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی۔ورکشاپ میں جنرل منیجر ڈی آئی سی فرید احمد کوہلی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ آئی ٹی آئی پرنسپل اجول مہاجن اور صنعتی ایسوسی ایشن راجوری کے صدر حاجی محمد شفیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔ورکشاپ کے دورانایس پی آئی یو گرانٹ تھارنٹن بھارت ایل پی ایل کے نمائندوں نے RAMP اسکیم کی تفصیل پیش کی، جس میں قرض تک رسائی، مہارت سازی، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور مارکیٹنگ سپورٹ جیسے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔مقررین نے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط کوششوں پر زور دیا تاکہ آر اے ایم پی اقدامات کی مؤثر عمل آوری کو ضلع کی سطح پر ممکن بنایا جا سکے۔یہ ورکشاپ آر اے ایم پی کے تحت منعقد کئے جا رہے ضلع سطح کے آؤٹ ریچ پروگراموں کا حصہ تھی، جس کا مقصد حکومتی اسکیموں کو جڑ سطح تک پہنچانا، آخری سرے تک عملدرآمد کو مضبوط بنانا اور مقامی ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام میں شرکت کو یقینی بنانا تھا۔