عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ راجوری نے صبح پانجہ چوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک خصوصی ٹریفک چیکنگ مہم چلائی۔ یہ مہم ایم وی آئی راہول سنگھ اور دیگر اہلکاروں نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) راجیش گپتا کی نگرانی میں انجام دی۔اس دوران 100 گاڑیوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 17 گاڑیوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر ای-چالان کیا گیا، جس پر تقریباً 42 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ، بغیر درست ڈرائیونگ لائسنس کے چلنے والے 6 ای-آٹو کو موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔یہ مہم ٹرانسپورٹ کمشنر وشیش پال مہاجن اور ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما کی ہدایات پر عمل درآمد کے تحت انجام دی گئی۔ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور سڑکیں محفوظ رہیں۔