سرینگر//ضلع راجوری میں ایک شخص اُس وقت زخمی ہوگیا جب اُس کے گھر کے باہر اُس کو گولی ماری گئی۔یہ واقعہ گذشتہ رات دیر گئے ضلع کے کوترانکا علاقے کے دراج گاوں میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رنجیت سنگھ نامی اس شخص پر نامعلوم اسلح برداروں نے گولی چلائی۔
رنجیت کے گھروالوں نے اُسے زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں سے اُسے ضلع اسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔