Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

راجوری میں مون سون کے پیش نظر ندی نالوں کے قریب نہانا، تیرنا، ماہی گیری اور گھومنا پھرنا ممنوع ضلع مجسٹریٹ نے بی این ایس ایس 163 کے تحت حکم جاری کیا، خلاف ورزی پرکارروائی کی ہدایت

Mir Ajaz
Last updated: June 26, 2025 11:40 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

سمت بھارگو

راجوری//ضلع راجوری میں مون سون کے موسم کے دوران عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ راجوری، ابھیشیک شرما نے بی این ایس ایس 163 کے تحت حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق ندی، نالوں، چشموں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب نہانا، تیرنا، ماہی گیری اور گھومنا پھرنا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔حکم نامے میں حالیہ بارشوں کے دوران ندی نالوں میں ڈوبنے اور دیگر حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اسکولوں اور کالجوں کی جانب سے ندی نالوں کے قریب کسی بھی قسم کی پکنک یا تفریحی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جب تک کہ اس کی باضابطہ اجازت ضلعی انتظامیہ سے نہ لی جائے۔ضلعی مجسٹریٹ نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، سب ڈویژنل مجسٹریٹس، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں اور پولیس کے افسران بشمول ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹوں کو ہدایت دی ہے کہ اس حکم کی سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔دوسری جانب، ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما نے مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈی سی راجوری نے شاہراہوں اور دیگر اہم سڑکوں پر فوری صفائی اور بحالی کے لئے مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ بی آر او، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کو متبادل راستے شناخت کرنے اور سڑکوں کی بروقت مرمت کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا۔طبی ایمرجنسی کی صورت میں، محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں ضروری ادویات بالخصوص سانپ کے کاٹنے کی دوا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی راجوری نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اے سی آرز اور ایس ڈی ایمز کو ہدایت دی کہ وہ تحصیل اور سب ڈویژن سطح پر کنٹرول روم قائم کریں اور ضلعی سطح پر قائم مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ قریبی رابطہ بنائے رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بروقت آگاہ رکھنے کے لئے نمائندگان، نمبرداروں، چوکیداروں اور دیگر مقامی اہلکاروں کے ذریعے اطلاعات اور ہدایات عام کی جائیں۔اس اجلاس میں ایس ایس پی گورو سِکروار، اے ڈی سی چندر پرکاش، ایس ای پی ڈبلیو ڈی، ایس ای اریگیشن اور دیگر ضلعی و سیکٹورل افسران نے بذریعہ ورچوئل موڈ شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور مون سون کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چناب اور پیر پنچال میں شدید بارشیں ڈوڈہ میں شہری غرقاب ،کٹھوعہ میں2کو بچالیاگیا
جموں
لوگوں کے مسائل کو کم کرنا موجودہ سرکار کی اولین ترجیح بلاک ورکنگ کمیٹی ادھم پور کے اراکین ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقی
جموں
کشتواڑ میں موسلادھار بارشیں ،متعدد مقامات پر پسیاں گرآئیں
خطہ چناب
جموں بھر میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کیلئے فورسزکی 180کمپنیاں تعینات:آئی جی پی
خطہ چناب

Related

پیر پنچال

شدید بارش و سیلابی صورتحال سے راجوری میں المناک حادثہ سیالسوئی میں تین کزن سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 1بچی کو زندہ بچا لیا گیا،2کی لاشیں برآمد

June 26, 2025
پیر پنچال

پونچھ پولیس نے دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا سرنکوٹ میں شہریوں سے دھوکہ دہی اور رقم بٹورنے کا الزام، مقدمہ درج

June 26, 2025
پیر پنچال

مغل خاندان کی توہین پر تھنہ منڈی میں احتجاج بھاجپا لیڈرکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ

June 26, 2025
پیر پنچال

مینڈھر چھجلہ میں ٹریکٹر حادثہ ،دو افراد زخمی

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?