عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری میں پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عملے کے ارکان بشمول انجینئرز، ریگولر ملازمین اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں نے پورے جموں و کشمیر میں ایک روزہ ہڑتال کی۔یہ احتجاج راجوری ڈویژن کے دفتر میں کیا گیا جہاں عملہ محکمہ کی پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گیا۔مظاہرین ریگولر ترقیوں کی وکالت کرتے ہوئے انچارجوں کی ترقیوں کی پالیسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔وہ یومیہ اجرت والوں کو ریگولرائز کرنے، پروموشن کی ایک مناسب پالیسی اور پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں تمام خالی آسامیوں کو بھرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ہڑتال نے عملے کے ارکان کو درپیش دیرینہ مسائل کی طرف توجہ دلائی ہے، جو محکمہ کے اندر منصفانہ سلوک اور ترقی کے مواقع کے خواہاں ہیں۔