سرینگر//جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں جمعرات کو محکمہ بجلی کا ایک ڈیلی ویجر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں پیش آیا۔
محمد مکھنا(35) ساکن بھنگائی کو اس وقت بجلی کا کرنٹ لگا جب وہ ایچ ٹی ٹرانسمشن لائن ٹھیک کررہا تھا۔
مکھنا پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ملازم تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔